ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات؛ 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو عمر قید کی سزا

گجرات؛ 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو عمر قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گجرات میں 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے والد کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے ملزم ثاقب عامر بٹ کو سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی 12 سالہ بیٹی عائشہ سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا۔ تھانہ لاری اڈہ نے ملزم کی اہلیہ سدرہ ارشد کی مدعیت میں 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے سے قبل ملزم 6 ماہ تک اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم گزشتہ 24 ماہ سے گجرات جیل میں قید تھا۔

Ansa Awais

Content Writer