عیسیٰ ترین;بلوچستان کی پہلی ٹرانزٹ ماس ٹرین "جناح پیپلز ٹرین" عوام کی خدمت کے لیے تیار کر لی گئی ہے۔
جناح پیپلز ٹرین کے لیے 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی۔جناح پیپلز ٹرین کے 32 کلومیٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ صرف 120 روز میں مکمل ہوا۔جناح پیپلز ٹرین منصوبے پر 3 ارب روپے لاگت آئی، جبکہ روٹ میں 7 اسٹیشن شامل ہیں۔کچلاک سے سریاب تک جناح پیپلز ٹرین کے روٹ پر 7 اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔کچلاک، بلیلی، شیخ ماندا، جی او آر، کوئٹہ، لور کاریز اور سریاب اسٹیشن روٹ کا حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جناح پیپلز ٹرین منصوبے کی تکمیل پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے اسے جلد عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جناح پیپلز ٹرین کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کے لیے محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گی،جناح پیپلز ٹرین سروس سے طلبہ، ملازمین، کاروباری افراد اور عام شہریوں کو روزمرہ سفر میں سہولت ملے گی ،جناح پیپلز ٹرین عوام کو جدید اور باوقار سفری سہولت کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ عوامی سہولیات کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ثمرات عوام تک پہنچانا شروع ہوگئے ہیں، جدید سفری سہولیات سے شہریوں کے وقت اور سفری اخراجات میں کمی آئے گی،جناح پیپلز ٹرین کوئٹہ اور گردونواح کے عوام کے لیے سفری سہولیات میں نمایاں بہتری لائے گی۔