ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی خان؛ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخ کی پہلی الیکٹرو بس کا افتتاح کردیا

ڈی جی خان؛ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخ کی پہلی الیکٹرو بس کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان کی تاریخ کی پہلی الیکٹرو بس کا افتتاح کردیا ۔ 

ڈی جی خان کے لوگوں نے نئی اور جدید ترین الیکٹرو بس کا تحفہ ملنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی مریم نواز بس میں سفر بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے بس کنڈیکٹر کو ہدایت کی کہ مسافروں خاص طور پر اسپیشل افراد کا بہت خیال رکھنا ساتھ ہی اسے انعام بھی دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جیل روڈ بس اسٹاپ سے تقریب گاہ تک کا سفر الیکٹرو بس سروس میں کیا، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے وزیر اعلی کےلئے خیرمقدمی بینر اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مریم نواز کو ڈی جی خان الیکٹرو بس پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی، بتایا کہ ایئر کنڈیشنڈ الیکٹرو بس میں وائی فائی، چارچنگ پورٹ بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ خواتین مسافروں کے لئے الگ کمپارٹمنٹ ہے جبکہ نگرانی کے لئے کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں پہلے فیز میں 24 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔

ڈیرہ غازی خان جنرل بس اسٹینڈ تا کوٹ چھٹہ، چوٹی زیریں تک بس چلائی جارہی ہے، جنرل بس اسٹینڈ تا جنرل بس اسٹینڈ براستہ ڈی جی خان شہر بھی الیکٹرو بس چلے گی۔ ڈی جی خان جنرل بس اسٹینڈ تا سخی سرور بھی الیکٹرو بس روٹ میں شامل ہوگا، اس کے علاوہ ڈی جی خان جنرل بس اسٹینڈ تا شاہ دین صدر بھی الیکٹرو بس روٹ ہوگا ۔