ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا۔
نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو آسانی کے ساتھ اتھارٹی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں  کے لئے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان سفارت خانے کی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرے گی،موبائل رجسٹریشن ٹیم شہر دمام میں 26 اور 27 ستمبر کو موجود ہوگی، اوورسیز پاکستانی مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تا 3 بجے تک خصوصی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نادراکی جانب سے اس موقع پرنئے سمارٹ نائکوپ،سمارٹ نائکوپ ری پرنٹ،نائکوپ/سمارٹ کی تجدید،ڈی یو پی کلیئرنس،نائکوپ/سمارٹ نائکوپ میں تبدیلی،نائکوپ/سمارٹ نائکوپ کی منسوخی اورایف آر سی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔