ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چین میں دنیا کا بلند ترین پُل تعمیر ، اونچائی حیران کن

 چین میں دنیا کا بلند ترین پُل تعمیر ، اونچائی حیران کن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : چینی حکومت نے دنیا کا سب سے بلند ترین پل بنا لیا ، جو 28 ستمبر سے ٹریفک کے لیے باقاعدہ کھول دیا جائے گا۔
 
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے گوئیژو میں دنیا کا سب سے بلند ترین پل بنایا گیا ہے۔ جیانگ گرینڈ کینین برج کو تین سال میں مکمل کیا گیا۔

چینی حکومت کا بنایا گیا یہ پل دنیا کا سب سے اونچا پل ہے۔ جس کی بلندی دریا کے اوپر 625 میٹر ہے۔ اور پل کی کل لمبائی 2 ہزار 890 میٹر ہے۔

گوئیژو میں بننے والے اس پل نے اسپین میں دنیا کے سب سے بلند پل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسپین میں بنے پل کی لمبائی ایک ہزار 420 میٹر ہے

چین کے بنے اس پل کا افتتاح 28 ستمبر کو کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ پل افتتاح کے بعد دنیا کے سب سے اونچے اور پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپین پل کا ریکارڈ اپنے نام کر لے گا۔

رپورٹس کے مطابق چین کے اس پل کو مکمل ہونے میں تقریباً 3 سال کا عرصہ لگا۔ اور اس پل پر 283 ملین ڈالر کی لاگت آئی۔

گوئیژو میں بننے اس پل کی اونچائی امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے بھی زیادہ ہے۔