ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت کیا؟

متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں 3.25 سے 4 درہم فی گرام تک کا اضافہ ہوا ہے، پانچ ہفتوں کے دوران 41.75 درہم فی گرام تک سونے کے نرخ بڑھ چکے ہیں۔

ماہرین اور جیولری کے تاجروں کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کی بڑی تعداد زیورات کے بجائے سونے کے بسکٹس کی خریداری کو ترجیح دے رہی ہے۔ مارکیٹ میں زیورات کی خریداری کی رفتار سست ہے۔

سرمایہ کار مہنگائی اور غیر یقینی معاشی حالات کے پیش نظر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہوئے اس کی خریداری کررہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت میں 4 درہم کا اضافہ ہوا اور اس کے نرخ 444 درہم ہوگئے۔ 21 قیراط کے نرخ 3.25 درہم فی گرام اضافے کے بعد 394 درہم ہوچکے ہیں اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ  3.25 درہم اضافے سے 338 درہم تک پہنچ گئے۔