ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی بیوی سےاجازت لئےبغیردوسری شادی کرنیوالےہو جائیں ہوشیار

پہلی بیوی سےاجازت لئےبغیردوسری شادی کرنیوالےہو جائیں ہوشیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار ، لاہور ہائیکورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر محمد حسین کی اپیل مسترد کردی ،عدالت نے فیملی کورٹ کی دوسری شادی کرنے والے مجرم کو 3 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے فیملی کورٹ سے سزا پانے والے مجرم محمد حسین کی اپیل خارج کر دی۔ محمد حسین کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر تین ماہ قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپیل کی سماعت کی اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔سماعت کے دوران ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعیہ عائشہ پروین اور مجرم محمد حسین کی تعمیل مکمل نہ ہونے پر ڈی پی او کو بھی عدالت نے طلب کیا تھا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ اپیل میں سزا کے خلاف آپ کی کیا گراؤنڈز ہیں؟ وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ محمد حسین نے پہلی شادی 1999 میں اور دوسری شادی 2017 میں کی تھی۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے:"اگر بیوی پرانی ہو جائے تو کیا نئی شادی کی گراؤنڈ بن جاتی ہے؟""اگر عورتیں بھی ایسا کرنا شروع ہو جائیں تو معاشرے کا کیا حال ہوگا؟"مجرم نے مؤقف اپنایا کہ اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ یہ دعویٰ دوسری شادی سے پہلے کیا گیا یا بعد میں؟ تاہم مجرم اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ نے سزا معقول وجوہات کے ساتھ سنائی ہے، اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم محمد حسین کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer