ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے:ڈی جی پی ڈی ایم اے  

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے:ڈی جی پی ڈی ایم اے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

 عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی آئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 ہزار کیوسک ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 27 ہزار کیوسک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔