ویب ڈیسک :آج ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں اپنی جگہ بنائے گی۔
دبئی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 16ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ہوئے ہیں، پاکستان نے 14اور بنگلہ دیش نے دو جیتے ہیں۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں، میچ میں حسن نواز کی شمولیت کا امکان ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔