اویسٹن انجکشن کیس کا معاملہ, 11ڈرگ انسپکٹرز معطل

 اویسٹن انجکشن کیس کا معاملہ, 11ڈرگ انسپکٹرز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان:  اویسٹن انجکشن کیس کا معاملہ, محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے 11ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کردیا. 

فصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے پنجاب کے 6اضلاع سے 11افراد کو معطل کردیا۔ لاہور سے تین ڈرگ انسپکٹر کو معطل کیا گیا، جبکہ بہاولپور تین اورجھنگ سے ایک ایک ڈرگ انسپکٹر کو معطل کیا گیا۔ رحیم یار خان سے دو،  قصور اور خانیوال سے ایک، ایک ڈرگ انسپکٹر کو معطل کیا گیا ۔ 

معطل ہونے والوں میں ڈرگ انسپکٹرز، ڈپٹی ڈرگ کںٹرولر اور ڈرگ کںٹرولر شامل ہیں۔ لاہور سے دو ڈرگ انسپکٹر اور ایک ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر معطل کیا گیا ، لاہور سے معطل ہونے والوں میں دانیال الٰہی چیمہ ، شیر محمد زمان شامل ہیں، اس کے علاوہ لاہور سے رانا محمد  شاہد ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کوبھی معطل کردیا گیا۔ 

جھنگ سے مس عطیہ نواز ڈرگ کنٹرولر کو معطل کیا گیا۔ بہاولپور سے ڈرگ کنٹرولر علی رضا،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر امجد فاروق اور ڈرگ کنٹرولر رانا محمد اکرم کو معطل کیا گیا ہے۔ رحیم یار خان سے ڈرگ کنٹرولر امیر شاہد اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر فرخ سلیم کو معطل کردیا گیا۔ ضلع قصور سے ڈرگ کنٹرولر ثناء اللہ سیف بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں، جبکہ  خانیوال سے ڈرگ کنٹرول رانا محمد اکرم کو معطل کردیا گیا۔