ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر،ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا؟

ربیع الاوّل،چاند،مرکزی رویت ہلال کمیٹی،اجلاس،سٹی42
کیپشن: Moon,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب کر لیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ ایوان اوقاف لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ہوگا، کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کے دوران شہر سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادت موصول کی جائیگی، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائیگا۔