صحافی ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sara Murder case Ayyaz Amir physical Remand
کیپشن: Sara Murder case Ayyaz Amir physical Remand
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے بہو سارہ کے قتل کیس میں گرفتار معروف صحافی ایاز امیر کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمذی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا۔

صحافی ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف دیا کہ میرا موکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دوسری جانب پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے ملزم کے والد سے تفتیش ضروری ہے۔

 واضح رہےکہ 23 ستمبر کو  ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کیا ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بیوی کے قتل کے ملزم شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ان کے والد ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھےجس پر ایاز امیر کو کل رات گرفتار کیا گیا تھا۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے قتل کیس میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر اور انکی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ۔