پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنانے کی شرط کیا ؟

PSL 7
کیپشن: PSL 7
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 کی ٹرافی کو پبلک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اخوت فائونڈیشن کے فلڈ ریلیف کیمپ میں پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، ٹرافی کے ساتھ جو شہری تصویر لے گا وہ 100 یا اس سے زائد روپے سیلاب ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔لاہور کے لبرٹی چوک پر اخوت فائونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا ہے اور اسی سلسلے میں فنڈ ریزنگ کے لیے لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کو پبلک کردیا۔

اخوت فائونڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھی کریں تاکہ اپنے بھائیوں کی مدد کی جاسکے۔