ویب ڈیسک: موسم نے انگڑائی لے لی، بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیامر میں سردی نے دستک دے دی، بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوئی۔ملحقہ علاقوں میں موسم تبدیلی سے سردی بڑھ گئی ہے، اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع ہو گیا ہے، گیٹی داس اور بابوسر سے مقامی لوگوں نے چلاس کی طرف نقل مکانی شروع کر دی۔
انتظامیہ نے خراب موسم کے دوران مسافر وں کوغیر ضروری سفر سے گریزکی ہدایات کی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے بابو سرچلاس روڈ کو ٹریفک کیلئےعارضی طور پر بندکردیاگیا۔
ادھر این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت آج سبی میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیش تر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی کے پی، اسلام آباد، اور گلگت بلتستان میں آندھی، اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔
این ایف آر سی سی کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔