ٹرانسجنڈر بل کاالعدم قرار دینے کیلئے قراردادمنظور

ٹرانسجنڈر بل کاالعدم قرار دینے کیلئے قراردادمنظور
کیپشن: Balochistan assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بلوچستان  اسمبلی نے ٹرانسجنڈرز پرسن آف رائٹس ایکٹ کو کالعدم قراردینے کی قرار داد منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسی خیل کی صدارت میں تاخیرسے شروع ہوا توایوان میں جےیوآئی کے رکن اسمبلی اصغر ترین نے ٹرانسجنڈرز پرسن آف رائٹس ایکٹ کو کالعدم کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش جس میں کہاگیاتھاکہ یہ ایکٹ آئین پاکستان اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔

اراکین نے بحث کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کو ایسے اقدامات سے گزیر کرناچاہیے سے جس سے عوام کی مذہبی جذبات کوٹھس پہنچنےویوان نے بحث کے بعد قرار دار منظور کرلی گئی۔

ایوان میں پارلیمانی سیکرٹری قانون ربابہ بلیدی کا نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے جیلوں میں اصلاحات ہونی ضروری ہیں صوبے میں جیل کا محکمہ نظر انداز ہے ، جیل کے عملے کو وہ سہولیات دینی چاہیے جو دیگر فورسز کو ملتی ہیں ، بلوچستان کے مقابلے میں دوسرے صوبوں کےجیل ملازمین کو زیادہ سہولیات مل رہی ہیں ۔