ارب پتی ایلون مسک کی گرل فرینڈ سے'' آدھی علیحدگی''

elon musk and grimes break up
کیپشن: grimes/elon musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ارب پتیوں کے ارب پتی ٹائکون ایلون مسک نے تین سال تعلق کے بعد گرل  فرینڈ کو چھوڑ دیا۔

 رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے کمپنی ٹیسلا اور اسپیکس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے کہا ہے کہ 3 سال کے تعلق کے بعد انہوں نے اپنی گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گریمز سے 'نیم علیحدگی' اختیار کرلی ہے۔ یادرہےایلون مسک اور ان کی محبوبہ مئی 2018 سے ایک ساتھ تھے، ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں اور وہ مشترکہ طور پر اپنے ایک سالہ بیٹے کی پرورش کررہے ہیں۔

ایلون مسک  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم نیم علیحدہ ہیں لیکن پھر بھی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اور بہت اچھےباہمی  تعلقات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے کام کی وجہ سے بنیادی طور پر مجھے ٹیکساس میں رہنے یا بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کا کام لاس اینجلس میں ہے۔ دونوں کو آخری بار رواں ماہ کے شروع میں میٹ گالا میں ساتھ دیکھا گیا تھا جب 33 سالہ گریمز ریڈ کارپٹ پر اکیلی آئی تھیں جبکہ 50 سالہ ایلون مسک بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔