ماڈل گرل کے بال غلط کاٹنے پر سیلون کو 2 کروڑ روپے جرمانہ

Model Hair cutting
کیپشن: Model Hair cutting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں عدالت نے ماڈل کے بال غلط کاٹنے پر سیلون کو 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف غلط اور چھوٹے بال کاٹنے کی شکایات درج کرائی گئی تھی جس میں خاتون ماڈل نے موقف اختیار کیا تھا کہ میں 2004 سے اس سیلون میں جارہی ہوں، اس بار گئی تو ہیئر ڈریسر نے بال غلط کاٹ دیئے۔

خاتون نے کہا کہ سیلون میں مجھے ایسے ہیئر ڈریسر سے بال کٹوانے کے لیے کہا گیا جس سے مطمئن نہیں تھی، میرے منع کرنے پر بھی سیلون نے کہا کہ اس ہیئر ڈریسر کا کام پہلے سے اچھا ہے لہٰذا آپ بال ان سے کٹوالیں۔

ماڈل نے کہا کہ ہیئر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے تک بالوں کی کٹنگ کرتا رہا جس پر میں نے پوچھا کہ اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے تو ہیئر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا لندن ہیئر کٹ کررہا ہوں تاہم جب میں نے اپنے بال دیکھے تو وہ بالکل ٹھیک نہیں تھے۔

خاتون نے درخواست میں لکھا کہ سیلون سے شکایات کی جس پر انہوں نے ٹریٹمنٹ کے نام پر میرے بال مزید خراب کردیئے تاہم اب چھوٹے بالوں کی وجہ سے میں نے خود اعتمادی کھو دی ہے اور مالی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنزیومر کورٹ نے خاتون ماڈل کی درخواست پر کارروائی شروع کی جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنایا گیا جس میں عدالت نے سیلون پر دو کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer