ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

وزیراعظم عمران خان کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی  نااہلی کیلئے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے شہری محمدوسیم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس  میں وزیر اعظم، چیئرمین پیمرا، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول کر صادق اور امین نہیں رہے، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ سیتا وائٹ کا ذکر نہیں کیا جبکہ انکی ایک بیٹی بھی ہے، عمران خان ٹرائن کی گارڈین شپ لے چکے ہیں اور بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں باپ قرار دے چکا ہے۔ عمران خان پر متعدد بار ٹرائن کے والد ہونے کے الزامات پاکستان میں بھی لگ چکے ہیں۔

 درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان پر لگنے والے الزامات پر جے آئی ٹی بنا دی جائے جس سے سب واضح ہوجائے گا اور عمران خان نے اقتدار میں آکر کڑا احتساب کرنے کی بات کی، پہلے وہ خود احتسابی کے لیے پیش ہوں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان سے الزامات پر جواب طلب کرے اور الزامات ثابت ہونے پر انہیں نااہل قرار دے۔

Sughra Afzal

Content Writer