نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل مرتضی جعفری کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل مرتضی جعفری کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
کیپشن: City42 - NCA, Principal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل مرتضی جعفری کی تقرری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر ندیم عمر کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ درخواست گزار کے وکیل عابد ساقی نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، بورڈ آف ڈائریکٹرز این سی اے اور پرنسپل مرتضی جعفری کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مرتضی جعفری پرنسپل کے عہدے پر تعیناتی کی اہلیت نہیں رکھتے۔ پرنسپل کے لیے عمر کی حد 35 سے 50 سال ہونا ضروری ہے۔ مرتضی جعفری زائد العمر ہیں، نیشنل کالج آف آرٹس کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے بھی سیاسی دباؤ پر مرتضی جعفری کو پرنسپل بنانے کی سفارش کی۔ جبکہ میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو نظر انداز کر دیا گیا۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت مرتضی جعفری کی پرنسپل کے طور پر تقرری کالعدم قرار دے اور پرنسپل این سی اے کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer