ویب ڈیسک: خوبصورتی کی قیمت کبھی کبھی واقعی بھاری پڑ جاتی ہے, ایک خاتون کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب اُس کے بال سٹریٹنر میں پھنس گئے جس پر خاتون بھی پریشان حال ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے بال سٹریٹنر میں الجھنے کے بعد وہ گھبرا جاتی ہیں، اور اہلِ خانہ کو فوراً مدد کے لیے بلاتی ہے، پریشانی کی حالت میں کچھ نہ سمجھ آیا جس پر سنگین صورتحال ریسکیو اہلکار نے ہتھوڑے سے اس مشین کو توڑا اور خاتون کے بال آزاد کرائے۔
خوش قسمتی سے خاتون کے بال زیادہ خراب نہیں ہوئے، لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے اس واقعے کو ’’بیوٹی ریسکیو مشن‘‘کا نام دے دیا۔
کئی صارفین نے ملے جلے کمنٹس کئے تو کچھ نے خاتون کو خبرادر کیا کہ ہیئر سٹریٹنر استعمال کرتے وقت احتیاط ضرور برتیں۔