ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت28 اکتوبر کو ہوگی

 خاتون کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت28 اکتوبر کو ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تین سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں 28 اکتوبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کیس کی سماعت کریں گی.

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سائلہ اقراء شہزادی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔
درخواست گزار نے اپنی والدہ نسرین بی بی کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جنہیں مبینہ طور پر تین سال قبل فیصل آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔
عدالت نے مقدمے کی متعدد سماعتوں کے دوران فیصل آباد پولیس کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کیا اور سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔درخواست گزار اقراء شہزادی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی والدہ کو 2021 میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا، تاہم پولیس تاحال ان کی بازیابی میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو فوری طور پر مؤثر اقدامات کرنے اور ان کی والدہ کو بازیاب کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 

Ansa Awais

Content Writer