روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ،کہ کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور ساحلی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔