کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

 کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن برقرار ۔

 آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم 829 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ، شبھمن گل 823 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان 6 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک 3 درجہ ترقی کرکے تیسرے نمبر اور جنوبی افریقہ کے ہی ہینرک کلاسین 4 درجہ ترقی کرکے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کٹیم کے ڈیوڈ وارنر 2 درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر چلے گئے،بھارت کے ویرات کوہلی بھی 2 درجہ تنزلی کیساتھ چوتھے سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے اوپنر امام الحق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اگر بالنگ کی ون ڈے رینکنگ کی بات کی جائے تو  آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلے نمبر پر ، بھارت کے محمد سراج دوسرے، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج 5 درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔