ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم عمران خان اہل قرار

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  الیکشن کمیشن کے قانونی ماہرین نے عمران خان کو  کرم میں ضمنی الیکشن  لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے قانونی ونگ نے توشہ خانہ نا اہلی کیس کا جائزہ لینے کے بعد عمران خان کو انتخابات کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کرم ایجنسی کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے توشہ خانہ نااہلی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق قانونی رائے مانگی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ونگ نے جواب دیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ سیٹ سے نااہل ہوئے، عمران خان اس فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز آئینی و قانونی ٹیم سے رائے طلب کی تھی۔