ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم این اے علی وزیر دہشتگردی کے مقدمے سے بری

MNA Ali Wazir
کیپشن: MNA Ali Wazir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے  پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما  اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت تمام ملزمان کو دہشت گردی کے مقدمے میں عدم ثبوت پر بری کر دیا ۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کی روشنی میں علی وزیر اور دیگر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔

واضح رہےکہ کراچی پولیس نے علی وزیر اور دیگر کے خلاف 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد علی وزیر کو پشاور سے گرفتار کرکے کراچی لایا گیا۔

گزشتہ برس نومبر میں علی وزیر، نوراللہ ترین، بصیراللہ، احسان اللہ، شیر ایوب خان، محمد شیر، جاوید رحیم، محمد طاہر عرف قاضی طاہر، ابراہیم خان، نعمت اللہ عرف عادل شاہ اور محمد سرور پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔