(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کے یوٹرن لینے سے اسکی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر 220.41 روپے سے کم ہوکر 219روپے 75 پیسے پر آگیا۔
امریکی ڈالر پھر آہستہ آہستہ اپنی قدر کھونے لگا جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42286 پر آ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اے ڈی بی سے 1.50 ارب ڈالر موصول ہونگے ،اے ڈی بی سے فنڈز ملنے سےذخائر میں اضافہ ہونے سے روپے پر پریشر میں کمی ہوگی۔