’شاباش گرین شرٹس، اس فتح کا مزہ چکھنے کیلئےطویل انتظار کیا :مہوش حیات

Mehwish Hayat
کیپشن: Mehwish Hayat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف پاکستان کی  جیت کا عرصہ دراز  سے انتظار کر رہی تھیں۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’شاباش گرین شرٹس، ہم نے اس فتح کا مزہ چکھنے کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔‘   مہوش حیات نے کہا کہ ’ آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں آپ کی شاندار اور ناقابلِ تعریف پرفارمنس دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’آج، جو میں نے دیکھا وہ واقعی عالمی معیار کا تھا۔‘  اُنہوں نے مزید کہا کہ ’گرین شرٹس نے زبردست آغاز کیا اور اب آپ کو ٹرافی بھی گھر لیکر آنی ہے۔‘

 واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا،بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

 محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

 دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔