پنجاب میں 14 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے

 پنجاب میں 14 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) کورونا کے مریضوں میں اضافےکاسلسلہ جاری ہے،عالمگیر جان لیوا وبائی مرض نے پنجاب میں 14 ہیلتھ ورکرز کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 ہوگئی، کورونا کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے،تاہم لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی موت واقع نہیں ہوئی،پنجاب بھر میں کورونا کے 210 نئے مریض سامنے آئے ہیں،،پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ2ہزار677 اور اموات 2ہزار335 ہوگئی ہے ۔

جس میں نصف سے زائد کیسز 51ہزار562 مریض اور 913 اموات لاہور میں رپورٹ ہوچکی ہیں،صوبے بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے 97ہزار336 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 ہوگئی۔ کورونا وائرس نے اب تک 88 ہیلتھ ورکرز کی جانیں لے لی۔متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں سے7964 صحتیاب ہوچکے۔

دستاویز کے مطابق کورونا متاثرین میں 929 نرسز بھی شامل ہیں ۔متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں سے7964 صحتیاب ہوچکے،سب سے زیادہ سندھ میں 34 ہیلتھ ورکرز وفات پاچکے، خیبر پختونخوا میں 21، پنجاب میں 14 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار چکے،بلوچستان کے 8، اسلام آباد کے 5 ہیلتھ ورکرز وفات پاچکے، آزاد کشمیر کے 3 اور گلگت بلتستان کے بھی 3 ڈاکٹر جاں بحق ہوئے۔

 دستاویز کے مطابق کورونا سے اب تک 5111 ڈاکٹر متاثر ہوچکے، کورونا متاثرین میں 929 نرسز بھی شامل ہیں، کورونا کے 2260 دیگر ہیلتھ ورکرز بھی ہیں، اس وقت227 ہیلتھ ورکرز گھروں و دیگر جگہوں پر آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 21 ہیلتھ ورکرز ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک  میں کورونا وائرس سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 736 ہوگئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer