(علی اکبر) مسلم لیگ (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو میاں نواز شریف کو بیرون ملک جانےکی اجازات دینےکا مشورہ دے دیا۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت خرابی کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدرچودھری شجاعت حسین نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کو مشورہ دےدیا، چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فوری بیرون ملک جانے کی اجازات دی جائے ۔
واضح رہے کہ پیر سے سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف زیر علاج ہیں، کل رات دوبارہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، اُن کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار سے کم ہو کر 6 ہزار ہوگئی۔