ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ میں کوئی ہیرا پھیری نہیں کی گئی: وزیراعلیٰ پنجاب

بجٹ میں کوئی ہیرا پھیری نہیں کی گئی: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ناجائز کام ہو نہیں سکے گا اور جائز کام رکے گا نہیں، گڈ گورننس، مالیاتی نظم وضبط ہمارا نصب العین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوئی ہیرا پھیری نہیں کی گئی، عوام سے کچھ نہیں چھپایا، بجٹ میں بڑا ترقیاتی پیکیج رکھا گیا ہے، جس پر اراکین کی مشاورت سے عملدرآمد کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جلد خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ کا اجلاس تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کریں گے، کابینہ کےاجلاسوں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہیں دینے کا اعلان بھی کیا۔