(شاہین عتیق) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی بیٹی کو اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر پانچ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی خدیجہ نے درخواست دی کہ ان کے والد شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کرکے ریمانڈ لے رکھا ہے اس وقت وہ ان کی تحویل میں ہیں وہ اپنے باپ سے ملاقات کرنا چاہتی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو ملاقات کی اجازت دی جاے عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوے نیب کے ڈی جی کو ہدایت کی کہ وہ بیٹی کی باپ سے ملاقات کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو شہباز شریف کے اہل خانہ بشمول بیٹا سلمان شہباز، اہلیہ نصرت شہباز اور شہباز شریف کی دونوں بہنوں نے پوتے، پوتیوں کے ساتھ نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔