وزیراعظم عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

 وزیراعظم عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: City42 - Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہوہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی حلقہ این اے 95 سے انتخابات میں کامیابی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 2 نومبر کو دلائل کے لئےطلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 95 میانوالی سے ناکام امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان نے الیکشن ایکٹ 2017ء پر عملدرآمد نہیں کیا، عمران خان کے حلقہ این اے 95 میانوالی کےانتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن ٹربیونل این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے جواب جمع کروا دیا۔ بابر اعوان نے وزیر اعظم کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عمران خان نے تمام قانونی تقاضے پورے کر کے کامیابی حاصل کی۔

الیکشن ٹربیونل نےدلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئےطلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer