لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے میڈیکل کالج بنانے کا منصوبہ بنا لیا

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے میڈیکل کالج بنانے کا منصوبہ بنا لیا
کیپشن: City42 - Lahore College for Women University
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ویمن میڈیکل کالج کے قیام کا منصوبہ بنا لیا۔ 2 ارب 87 کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کا پی سی ون تیار، منصوبہ48 ماہ میں مکمل کرنے کا پلان بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویمن میڈیکل کالج لاہور کالج کی کالا شاہ کاکو والی 50 ایکٹر اراضی پر قائم کیا جائے گا۔ میڈیکل کالج میں 8 ڈیپارٹمنٹ ہونگے جس میں پتھالوجی، بائیو کیمسٹری، اناٹومی، فرانزک، فارماکالوجی، فزیالوجی، کیمونٹی میڈیسن شامل ہے۔ پی سی ون میں سول ورکس اور ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر کا تخمینہ 1 ارب 56 کروڑ ، بیسک میڈیکل سائنسز کی لیبارٹریز کے لیے 9 کروڑ 23 لاکھ،لیبارٹری آلات کے لیے 63 کروڑ 62 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کالج کے لیے 8 بسیں،5 ایمبولینسز،4 کوسٹرز خریدنے کی سفارش کی گئی ہے ، ہر سال 100 طالبات کو داخلے دینے کی تجویز ہے۔کالج کے قیام سے 40ہزارڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer