ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مجھ پر جس عورت نے تشدد کیا وہ عبرت کا نشان بنے گی, نورین خان

Noureen Khanum, City42, Adiala Jail, Gorakhpur post, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ مجھ پر جس عورت نے تشدد کیا وہ عبرت کا نشان بنے گی۔

نورین خان نے یہ بات راولپنڈی میں اڈیالہ جیل والی سڑک پر پولیس کی گورکھپور چیک پوسٹ کے قریب دھرنے پر بیٹھنے کے دوران صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہی۔ 

نورین خان نے کہا ، یہاں آنے والے لوگ بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں ۔پنجاب پولیس ہمارے اوپر ظلم کر رہی ہے۔

اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے ہار جانے کے متعلق سوالات کے جواب میں نورین خان نے الزام لگایا،  ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہروایا گیا ہے۔ 

 پی ٹی آئی کے بانی کی بہن نورین خان نے  کہا،  یہ لوگ اپنی نشستیں ہارے ہوئے ہیں۔انکو معلوم ہے کہ یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا، مجھے کسی لائحہ عمل کا نہیں معلوم،  پارٹی والوں کو لائحہ عمل معلوم ہوگا۔

نورین خان نے کہا، بانی پی ٹی آئی نے کبھی ان کے ساتھ بد سلوک مہیں کیا۔  درجنوں لوگ ملنے جاتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، علامہ راجہ ناصر عباس ہمارے بڑے حمایتی ہیں.