ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی PSL فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی

Islamabad United, PSL franchise team, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دوسری چار ٹیموں کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ  10 برس کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی۔

پی ایس ایل کی اس مقبول ترین ٹیم کے موجودہ باسز ہی آئندہ دس سال تک ٹیم کی مینیجمنٹ کریں گے۔ 

معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی طے کردہ نئی مارکیٹ ویلیو  کے مطابق کی گئی۔

پی ایس ایل 2026 میں  11ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی لیگ بننے جا رہی ہے۔ 

پی ایس ایل کی موجودہ 5 ٹیموں کے مالکان کے ساتھ نئے معاہدے ہو چکے ہیں۔ چھٹی ٹیم ملتان سلطانز  کی دوبارہ نیلامی ہو گی جب کہ دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے اسلام آباد یونائٹڈ کے فرنچائز معاہدہ کی تجدید ہونے پر ٹیم کی مینیجمنٹ کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے کہا،  اسلام آباد یونائٹڈ نے کھیل میں ہمیشہ اعلی معیار برقرار رکھا۔ معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے آئی یو کی مینیجمنٹ کو معاہدہ کی تجدید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،  اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کی شناخت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔  آئندہ 10 سال کی شراکت کے معاہدہ سے لیگ اور آئی یو دونوں کی نئی بلندیوں کا آغاز ہو گا۔

 سلمان نصیر نے یاد دلایا کہ  اسلام آباد یونائیٹڈ PSL کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن تھی اور تب سے اب تک بہترین پرفارمنگ ٹیم ہے۔