ملک اشرف : این اے 104 اور پی پی 98 فیصل آباد کے نتائج روکنے کی درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت عدالتی فیصلے سے مشروط کردی۔
جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد سابق اراکین اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اور جنید افضل ساہی کی متفرق درخواستیں سماعت کے بعد عدالتی فیصلے سے مشروط کر دی ہیں۔ درخواستگزاروں نے این اے 104 اور پی پی 98 فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے اور ملزمان کی نااہلی کی بنیاد پر انتخابات کالعدم کروانے کی استدعا کی تھی۔ عدالتی کارروائی کے دوران وفاق اور الیکشن کمیشن کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔عدالت نے درخواستوں کی کارروائی کو عدالتی فیصلے کیساتھ مشروط کر دیا، جس سے ضمنی انتخاب کے نتائج روکنے یا کالعدم قرار دینے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App