ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور، تحریری حکم نامہ جاری

ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور، تحریری حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور،تحریری حکم جاری، لاہورہائیکورٹ نے 2صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے  تحریری فیصلہ میں کہا کہ ملزم کو 10لاکھ روپے کے مچلکے پر رہا کیا جائے، ایف آئی آر میں وقوعہ کی کوئی تاریخ اور وقت درج نہیں۔ 

ایف آئی آر میں صرف سال 2025 لکھا گیا ،الزام ہے ملزم جوئے کی ایپ پروموٹ کرتا تھا، عوام کو منافع نہ دے کر ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے کا الزام لگایا گیا۔

تفتیشی ایجنسی نے کسی متاثرہ شخص کا بیان ریکارڈ نہیں کیا،ایف آئی آر میں لگائے گئے جرائم قابلِ ضمانت ہیں۔

برآمدگی کا معاملہ ٹرائل میں دیکھا جائے گا،شریک ملزم اسد ندیم پہلے ہی ضمانت پر ہے،ملزم 17 اگست 2025 سے زیرِ حراست، مزید تفتیش درکار نہیں، ایک ملین روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔