ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں اسکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل

پنجاب میں اسکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب میں اسکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔

محکمے کی جانب سے بھرتی کیلئے اپلائی کرنے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی،آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر 2025 تک مقرر کی گئی ہے ۔

میرٹ لسٹس یکم دسمبر 2025 کو اسکولوں کے نوٹس بورڈز پر لگیں گی،تحصیل لیول کمیٹی کی جانب سے شکایات کا ازالہ 2 سے 3 دسمبر 2025 تک ہوگا۔

شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز 4 دسمبر 2025 کو ہوں گے،فائنل میرٹ لسٹ 5 دسمبر 2025 کو صبح 10 بجے پورٹل اور اسکول نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔