ویلینشیا ٹاؤن؛ خاتون ٹیچر کو گولیاں مارنے کے بعد ملزم کی خودکشی

horrible incident occur Lahore
suicide

(حسن خالد)ویلینشیا ٹاون میں افسوسناک واقعہ،لین دین کے تنازع پر شکیل نامی شخص نے خاتون ٹیچر کو گولیاں مار کر قتل کردیا،بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس نے لعشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقے ویلنشیا ٹاون میں شکیل نامی شخص نے خاتون ٹیچر فائمہ سہیل کو گولیاں مار کر شدید زخمی کیا اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔40 سالہ خاتون ٹیچر فائمہ کو جناح ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

 پولیس کے مطابق شکیل کا مقتولہ خاتون فائمہ کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا تنازع تھا جس پر شکیل نے خاتون کی اکیڈمی میں آکر اس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق خاتون فائمہ سہیل اکیڈمی میں بچوں کو پڑھا رہی تھی،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد دونوں لعشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔