سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک، آئی سی یو منتقل

Khaleda Zia
کیپشن: Khaleda Zia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم  73 سالہ بیگم خالدہ ضیا کی حالت نازک، آئی سی یو میں داخل کرادیاگیا۔سکیورٹی حکام ،اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ۔ملک بھر میں انٹیلی جنس ادارے متحرک سوشل میڈیا پر کڑی نظررکھنے کاحکم دیدیاگیا۔
 حزب اختلاف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی صدر خالدہ ضیا کی  حالت نازک ہے ۔ ملک کی پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی سوشل میڈیا پر بی این پی کی صدر بیگم خالدہ ضیا کی جسمانی حالت کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائےاس دوران ملک بھر میں انٹیلی جنس سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے انچارج افسران کی چھٹیاں  منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں فوری طور پر اپنے اپنے کام کی جگہوں پر واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تین بار وزیر اعظم رہنے والے ضیاء اس وقت ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے اہل خانہ اور اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔  انہیں ایک یتیم خانہ کے فنڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں قصوروارقراردیئے جانے کے بعد فروری میں پانچ سال کے لئے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔بدعنوانی کے الزام میں ڈھاکہ جیل میں قید بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا۔ ۔ وہ فروری 2018 سے ڈھاکہ جیل میں ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر