پنجاب بار کونسل انتخابات, ویڈیولنک کے ذریعےمانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

پنجاب بار کونسل انتخابات, ویڈیولنک کے ذریعےمانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں صرف دو روز باقی رہ گئے، الیکشن 28 نومبر کواحاط لاہور ہائیکورٹ میں ہوں گے, ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ویڈیولنک کے ذریعے انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کا استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق  پنجاب بار کونسل کے ہونیوالے انتخابات میں لاہور کی 16 سیٹوں کیلئے50 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔ 26 ہزار سے زائد وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے۔لاہور کی عدالتوں کے 50 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بطور پریزائیڈنگ آفیسر فرائض سرانجام انجام دیں گے ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے  کہا کہ پنجاب بار کے انتخابات کے تمام امیدواروں کیلئے یکساں ماحول فراہم کرنےکےاقدامات کررہےہیں۔ ہائیکورٹ کو اٹھائیس نومبر کیلئے الیکشن اسٹیشن ڈکلیئر کیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ میں 28 نومبر کو داخل ہونیوالے وکلاء کیلئےقومی شناختی کارڈ اور بار کا کارڈ لازم ہوگا۔ دونوں کارڈز نہ لانےوالے وکلاء 28 نومبر کو ہائیکورٹ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔بطور ریٹرنگ آفیسر انتخابات کی نگرانی کیلئےجدید ٹیکنالوجی کواستعمال کیاجائے گا۔28نومبرکوساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پولنگ ہوگی .

Azhar Thiraj

Senior Content Writer