ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک سے پیسےنکلوانے والوں کیلئے بڑی خبر

بینک سے پیسےنکلوانے والوں کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے ڈاکوؤں سے کیسے محفوظ بنائیں؟لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا۔بینکوں کو دس لاکھ سے اوپر کیش دینے والوں کی اطلاع پولیس کو دینے کا پابند بنایا جائے گا ۔ پولیس پیسے لینے والے کو محفوظ کیش ٹرانسفر کرنے کے لیے سیکورٹی دے گی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بینکوں سے پیسے لے کر نکلنے والے ڈاکوؤں کے نشانے پر ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق دو سو سے زائد وارداتیں رواں سال میں ہوئیں جس میں بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے ٹارگٹ بنے ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کے مطابق ایسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے بینکوں کو کیش دینے سے پہلے مقامی تھانے کو اطلاع دینے کا پابند بنایا جائے گا جس کے لیے سی سی پی او کو تجویز دے دی۔

  پولیس نے بینکوں کے اردگر وارداتوں کا ریکارڈ اکٹھا کر جس کے مطابق ایک بجے دوپہر سے شام چار بجے تک بینکوں کے گرد علاقہ ریڈ الرٹ رہے گا کیونکہ اسی وقت میں زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ آپریشن ونگ اور ڈولفن کی پٹرولنگ کو بینکوں کے اس پاس بڑھایا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان اور میزان بینک کے زونل مینجرز  کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا،اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ بینکوں کے باہر ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نگرانی اور شامل تفتیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں بینکو ں کے باہر کیش سنیچنگ کی وارداتوں کے انسدادکے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیاتھا۔

اجلاس میں اس بات پر تفصیلی گفتگو کی گئی کہ بینکوں کے باہر ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسلہ اضافہ ہورہا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کاکہنا تھا کہ بینک احاطہ اور گردونواح میں اچھی کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے، بینک میں آنے والے افراد کی چیکنگ کے لیے سکیورٹی گارڈز کا مناسب بندوبست کیا جائے، تمام ڈویژنل ایس پیز ٹارگٹڈ ایریاز میں پولیس کی موجودگی اور موثر پٹرولنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer