ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرمیں پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں میں اُتارچڑھاؤ

شہرمیں پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں میں اُتارچڑھاؤ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: شہرمیں پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں میں اُتارچڑھاؤ، کئی کی قیمتیں مستحکم، بعض اشیاء کی قیمت کم ہونے کے باوجود شہریوں کی قوت خریدسےباہرہیں،  اشیاء کے بڑھتے ریٹ دیکھ کر شہریوں کے سر چکرا کر رہ گئے۔
  
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج سیب مسلسل تیسرے روز 122 روپے کلو پر مستحکم، امرود 2 روپے اضافے کے بعد 89 روپے کلو، کیلا 76 روپے درجن، انگور 200 روپے کلو، شکر قندی 48 روپے کلو، انار 335 روپے کلو ہو گیا، کھجور ایرانی مسلسل 16ویں روز 215 روپے کلو پر مستحکم، جاپانی پھل 105 روپے کلو پر مستحکم، فروٹر75 روپے درجن پر مستحکم، کینو69 روپے فی درجن ہو گیا۔

مسمی 83 روپے درجن پر مستحکم، آلو 4 دن بعد مستحکم، 90 روپے کلو برقرار،  پیاز 60 روپے کلو ہو گیا،  ٹماٹر 140 اور لہسن 262 روپے کلو پر مستحکم، ادرک 545 روپے کلو، بند گوبھی 88 روپے کلو، پھول گوبھی 52 روپے کلو، پالک 30 روپے کلو، شملہ مرچ مسلسل 5 روز بعد 5 روپے مہنگی 245 روپے کلو ہو گئی۔

سبز مرچ 165 روپے کلو ہو گئی، مٹر 135 روپے کلو، ساگ دوسرے روز بھی 24 روپے کلو پر مستحکم، گاجر 60 روپے کلو، مولی27 روپے کلو پر مستحکم ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer