قومی یوتھ اینڈ جونئیر اتھیلیٹک چیمپیئن شپ کا شاندار آغاز

قومی یوتھ اینڈ جونئیر اتھیلیٹک چیمپیئن شپ کا شاندار آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) قومی یوتھ اینڈ جونئیر اتھیلیٹک چیمپیئن شپ کا پہلا روز، پنجاب، واپڈا، آرمی اور خیبر پختونخواہ نے اپنے میچز میں برتری حاصل کرلی، نوجوان اتھیلیٹکس کہتی ہیں کہ چیمپیئن شپ سے اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

پنجاب سٹیڈیم میں شروع ہونے والی دو روزہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے یوتھ اینڈ جونئیر میں سات سو اتھلیٹکس حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز 15 سو میٹر مینز میں واپڈا کے عامر سہیل نے پہلی، واپڈا ہی کے افتخار نے دوسری اور آرمی کے غلام محی الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دو سو میٹر ویمنز میں پنجاب کی عیشہ نے پہلی، واپڈا کی تحریم عالم نے دوسری اور پنجاب کی سنیہا شاہین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لانگ جمپ ویمن میں خیبر پختونخواہ کی عروج نے پہلی، پنجاب کی منزہ نے دوسری اور آرمی کی کائلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 110 میٹر مینز ہرڈلز میں آرمی کے دانش نے پہلی، واپڈا کے وقاص یونس نے دوسری اور خیبر پختونخواہ کے محمد سفیان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی اتھلیٹکس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا ہے۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری محمد ظفر کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ سے مستقبل کے بہترین اتھلیٹکس تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ چیمپیئن شپ کی یوتھ کیٹگری میں لڑکوں کے 15 اور لڑکیوں کے 13 جبکہ جونئیر میں لڑکوں کے 18 اور لڑکیوں کے 16 ایونٹس ہوں گے۔