وکلاء کے جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش کریں گے، گورنر پنجاب

وکلاء کے جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش کریں گے، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور کے ہمراہ ہائیکورٹ بار آمد، ہائیکورٹ بار کے ڈئیگناسٹک سینٹر کی خستہ حال عمارت پراظہارافسوس، ان کا کہنا ہے کہ وکلاء کے جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سروراہلیہ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بار پہنچے، جہاں صدرہائیکورٹ بارحفیظ الرحمان چوہدری سمیت دیگرعہدیداروں نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ چودھری محمد سرورنے ہائیکورٹ بار کی ڈسپنسری کا دورہ کیا اور وکلاء کے علاج معالجہ کے لیے بنائے گئے ڈائیگناسٹک سنٹر کی حالت زار پرافسوس کا اظہارکیا۔
گورنر پنجاب نے احاطہ ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیگناسٹک سینٹر کی عمارت2سے 3ماہ میں اپ گریڈہوجائے گی۔ وکلاءکے تمام جائزمطالبات پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔ مشکل وقت گزرچکاہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کردیا، اب لوگوں کوریلیف ملے گا۔
صدرلاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری نے کہا کہ گورنر پنجاب نے صوبے میں صاف پانی اورہسپتالوں کی بہتری کے لیے بہت سے کام کیے۔ امید ہے وہ وکلاء کی ڈسپنسری کو بھی چھوٹے سے ہسپتال میں بدل دیں گے۔
ہائیکورٹ بارکے کمیٹی روم میں گورنر پنجاب کے ساتھ وکلاء رہنماوں کا اجلاس بھی ہوا، جس میں صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری سمیت دیگر بارعہدیداراور چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی حسیب اللہ خان شریک ہوئے، وکلاء رہنماوں نے گورنر

Shazia Bashir

Content Writer