ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا اور ایران کی مجوزہ ایم او یو میں کوئی جوہری معاہدہ شامل نہیں،ایرانی عہدیدار

 امریکا اور ایران کی مجوزہ ایم او یو میں کوئی جوہری معاہدہ شامل نہیں،ایرانی عہدیدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ مفاہمت کی یادداشت میں کوئی جوہری معاہدہ شامل نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار نے امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ ایم اویو میں صرف مستقبل میں جوہری معاملے پر مذاکرات کا عزم شامل ہے۔ ایرانی عہدیدار نے واضح کیاکہ  آبنائے ہرمز کھولنے کا عمل مرحلہ وار ہوگا۔ابتدائی مرحلے میں آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کو ہٹانا اور امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ مجوزہ  مفاہمت کی یاداشت میں اس کے علاوہ ایران کے 12ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنا بھی  شامل کیا جائے گا۔