سٹی 42 : منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کے علاوہ وسطی /جنو بی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔