ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام مسلمان ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں، ایران ہمارے ساتھ معاہدے کے بعد اگر ابراہمی معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو یہ اعزاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے پر دستخط کا آغاز سعودی عرب اور قطر سے ہونا چاہیے، سعودی عرب اور قطر کے بعد دیگر ممالک بھی ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں،سعودی عرب، قطر اور پاکستان کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونا خطے اور دنیا کے لیے انقلابی تبدیلیوں سے بڑھ کر ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدے کے بعد ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو یہ اعزاز ہوگا۔ امریکا ایران معاہدے پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،یہ سب کے لیے عظیم معاہدہ ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ نہ ہوا تو پہلے سے کہیں بڑی اور طاقت ور جنگ ہوگی، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ہفتے کے روز ان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات ہوئی، سعودی ولی عہد، یواےای کے صدر ، امیرقطر اور وزیراعظم سے بھی اسی روز بات چیت ہوئی۔