ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب اور یو این او ڈی سی وفد کی ملاقات، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

آئی جی پنجاب اور یو این او ڈی سی وفد کی ملاقات، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی پنجاب سے اقوام متحدہ کا ادارہ برائے منشیات و جرائم کے ایڈوائزر ارسلان ملک نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں منیر احمد ضیاء راؤ بھی موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے وفد کو فنانشل کرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران یو این او ڈی سی اور پنجاب پولیس کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ فنانشل کرائم کی روک تھام کیلئے بین الصوبائی کوآرڈینیشن کے ذریعے یکساں حکمت عملی تشکیل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ سکیورٹی اداروں اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے جرائم سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اور مؤثر طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے منشیات و جرائم ملک بھر میں مشاورتی ورکشاپس اور سیمینارز بھی منعقد کرے گا تاکہ فنانشل کرائم سے نمٹنے کیلئے ادارہ جاتی استعداد کار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔