ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2027-28 کے انتخابات کے لیے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جبکہ صدارتی نشست کے لیے دو مضبوط امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب میں ہارون دوگل اور ملک ارشد اعوان کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ ہارون دوگل کا تعلق انڈیپینڈنٹ گروپ سے ہے جبکہ پروفیشنل گروپ کی جانب سے ملک ارشد اعوان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
دونوں امیدواروں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور وکلا برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہارون دوگل اور ملک ارشد اعوان دونوں ماضی میں لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری کے عہدے پر بھی منتخب ہو چکے ہیں، جس کے باعث صدارتی انتخاب کو وکلا حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔